لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ،ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق بحال

منگل 8 ستمبر 2015 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق بحال کر دیا۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی بحالی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران وزیروں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور اربوں روپے کے ترقیاتی ترقیاتی پیکیج سے انتخابی نتائج متاثر ہوتے ہیں جسے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن نے آرٹیکل18کی روشنی میں ضابطہ اخلاق تیار کیا۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق بحال ہونے سے وفاقی اور صوبائی وزیر انتخابی حلقوں میں نہیں جا سکیں گے۔