وزیر اعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 8 ستمبر 2015 12:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیر عظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک بحریہ کے پیشہ وارنہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل زکاء اللہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں پاک بحریہ کے پیشہ وارنہ امور سمندری حدود کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے، نیول چیف نے ملاقات میں وزیر اعظم کو بحریہ کے پیشہ وارنہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی ہے ، ووزیر اعظم نے پاک بحریہ کی کارکردگی پر اطمینان کا ظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کے دفاع میں پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم ہے ،1965کی جنگ میں بحریہ کے جوانوں نے لازوال قربانیاں دیں جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،وزیر اعظم نے کہا کہ بحریہ کو مزید جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اور فنڈز مہیا کئے جائیں گے