جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس کے ملزم عبداللہ عمر کی بازیابی کے لئے دائر کیس سننے سے معذرت کر لی

منگل 8 ستمبر 2015 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار قتل کیس کے ملزم عبداللہ عمر کی بازیابی کے لئے دائر کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے مقدمہ چیف جسٹس محمد انور خان کانسی کو بجھوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے زینب ظہیر کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغوی کے والد کے وکیل رہ چکے ہیں۔بہتر ہے درخواست سماعت دوسرا بینچ کرے ۔بعدازاں عدالت نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے مقدمہ چیف جسٹس محمد انور خان کانسی کو بجھوا دیا ۔واضح رہے کہ عبداللہ عمر کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔