ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان تین روزہ اجلاس کل نئی دہلی میں شروع ہوگا

منگل 8 ستمبر 2015 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان 3 روزہ اجلاس کل بدھ کو نئی دہلی میں شروع ہوگا،مذاکرات میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ،منشیات کی روک تھام اور غلطی سے پار کرنے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی،تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز اور بی ایس ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ دور کل(منگل) سے نئی دہلی میں شروع ہوگا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ،تین روزہ اجلاس میں غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کی باعزت واپسی اور منشیات کی روک تھام حوالے سے بات چیت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی رینجرز عمر فاروق لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ بھی اٹھائیں گے

متعلقہ عنوان :