انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

منگل 8 ستمبر 2015 13:03

انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ..

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے کہا ہے کہ انعام بٹ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ چیمپئن شپ امریکہ میں جاری ہے اور ایونٹ میں انعام بٹ 86 کلوگرام کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ یہ مقابلے 10 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ 12 ستمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ انعام بٹ نے 2010 ء میں بھارت میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے اور امید ہے کہ وہ عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اولمپک کے لئے کوالیفائی کرے گا۔ اولمپک گیمزآئندہ برس برازیل میں کھیلی جائے گی۔ انعام بٹ 13 ستمبر کو واپس وطن آئے گا۔