قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 8 ستمبر 2015 13:03

قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) 11 رکنی قومی ٹیم 22 ویں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 26 ستمبر سے 3 اکتوبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین شاہد بلوچ نے بتایا کہ ٹیم میں سات کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں عاصم قریشی، شجاعت علی، محمد رامیض اور عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیم میں شبنم بلال ، عائشہ انصاری اور راحیلہ کاشف کو رکھا گیا ہے۔ ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں آفریدی امجد گروپ لیڈر اور منیجر خواجہ حسن ودود جبکہ خالد محمود چوہدری اور کفات اللہ ممبران ہونگے، ٹیم 25 ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔