قومی ٹی ٹونٹی کپ کے مین راؤنڈ کے مزید پانچ میچ کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ کھیلے جائیں گے
منگل 8 ستمبر 2015 13:11
اسلام آباد/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی کپ کے مین راؤنڈ کے مزید پانچ میچ کل بدھ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ کھیلے جائیں گے ‘ملک بھر سے 12 ٹیمیں قومی چیمپئن بننے کیلئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی وائٹس، سیالکوٹ ریجن، بہاولپور ریجن، راولپنڈی ریجن جبکہ گروپ بی میں ایبٹ آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، لاہور وائٹس، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، پشاور ریجن شامل ہیں۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈ میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
پہلا میچ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی وائٹس اور بہاول پورریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ راولپنڈی سٹیڈیم میں تین میچ ہونگے پہلے میچ میں ایبٹ آباد اور لاہور وائٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا، دوسرے میچ میں پشاور کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی، 13 ستمبر تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد دونوں سیمی فائنلز 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ قومی چیمپئن کا فیصلہ 15 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.