قومی ہینڈبال ٹیم سیف گیمز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، عثمان ملک
منگل 8 ستمبر 2015 13:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کھلاڑی عثمان انجم ملک المعروف مون ملک نے کہا ہے کہ قومی ہینڈبال ٹیم سیف گیمز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، سیف گیمز آئندہ برس جنوری میں بھارت میں کھیلی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ہینڈبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18 کھلاڑی شرکت کرے ہیں جن میں شاہد پرویز، ذاکر حسین، حضرت حسین، رحمت شاہ، مبین اشرف، نوید، نواز، خرم، آصف، آصف علی، زبیر، عزیز، عثمان، زاہد، عمران، شہزاد، عاصم اور مزمل شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ رانا اظہارالحق اور سلطان محمود اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 2010 ء میں بنگلہ دیش میں کھیلی گئی سیف گیمز کے فائنل میں بھارت کو7 گول سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مون ملک نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیف گیمز میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ سخت مقابلہ ہو سکتا ہے اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیف گیمز میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی-
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.