آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 8 ستمبر 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 09 ملی میٹر جبکہ کالام 04، استور، ہنزہ 02، لوئر دیر، بونجی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سیزیادہ درجہ حرارت تربت میں42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، بھکر، نوپورتھل میں 41، سکھر، رحیم یار خان 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :