”ہتھ ہولا رکھ اوئے“پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا یافتہ محمد آصف کو جارحانہ بیانات دینے سے روک دیا
منگل 8 ستمبر 2015 13:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا یافتہ سابق قومی کرکٹر محمد آصف کو جارحانہ بیانات دینے سے روک دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اپنے لئے مزید مسائل پیدا نہ کریں اور بحالی پروگرام پر توجہ ملحوظ رکھیں۔یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ محمد آصف نے سزا یافتہ کھلاڑیوں پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ٹیم میں نہ آئیں وہ خود بھی باہر ہو سکتے ہیں۔
بورڈ کے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے ارکان میں محمد آصف کے رویہ پر تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے ساتھ سزا پانے والے محمد عامر اور سلمان بٹ بیانات سے گریز کر رہے ہیں جبکہ محمد آصف بیانات دے رہے ہیں جس سے یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے لئے جو لائحہ عمل جاری کیا ہے اس میں بھی زور دیا گیا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی تربیت کے دوران معذرت خواہانہ رویہ اپنائیں گے تاکہ دیگر ساتھی کھلاڑی انہیں قبول کرنے پر تیار ہو جائیں۔
ذرائع کے مطابق محمد آصف سے کہا گیا ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں کے بارے میں بھی جارحانہ بیانات دینے سے گریز کریں جو ان کی ٹیم میں واپسی کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق کپتان رمیز راجہ سب سے زیادہ کھل کر ان لوگوں کو ٹیم میں واپس لانے کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے ملک و قوم کو بدنامی دیکھناپڑی ہے اس لئے ان کی کتاب میں ان لوگوں کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.