عارف حمید نے عدالت عالیہ کے حکم کے بعد سوئی نادرن ایم ڈی کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں

منگل 8 ستمبر 2015 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ایم ڈی عارف حمید نے عدالت کے فیصلہ کے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے 20 منٹ بعد عارف حمید سوئی نادرن گیس کمپنی کے آفس میں پہنچ کر چارج سنبھالا عدالت عالیہ لاہور نے وزارت پٹرولیم کی طرف سے ان کو عہدے سے ہٹانے بارے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم نے عارف حمید کو جمعہ کی شام ان کے عہدے سے ہٹایا تھا۔ تاہم عدالت نے حکم امتناعی جاری کر کے انہیں بطور ایم ڈی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت عارف حمید کی پٹیشن کی عید کے بعد مفصل سماعت کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی اور عارف حمید کے مابین اختلافات ایل این جی معاہدے پر سامنے آئے تھے جب عارف حمید نے وزیر موصوف کے غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ حکومت کو غلط اور غیر شفاف پالیسیوں کے باعث ایل این جی درآمد کرنے پر 22 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی اب نیب تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔