ایل این جی ٹرمینل سے قومی خزانے کو سالانہ دو سو ارب روپے کا فائدہ ہو گا ‘شاہد خاقان عباسی

منگل 8 ستمبر 2015 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل سے قومی خزانے کو سالانہ دو سو ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے سال کے دوران بیس لاکھ ٹن سے زائد مائع قدرتی گیس کی پراسسنگ کی جائیگی کیونکہ یہ بجلی کے شعبے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی سے متعلق معاہدہ فریقین کی جانب سے دستخط کئے جانے کے بعد مصدقہ ہو جائے گا۔