منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے، این ہیتھ وے

منگل 8 ستمبر 2015 14:04

منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے، این ہیتھ وے

لاس اینجلس ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ این ہیتھ وے نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ این ہیتھ وے نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سینئر اداکاروں میں سے اداکار رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کا بہت لطف آیا۔

(جاری ہے)

32 سالہ این ہیتھ وے ،جو فلم ” دی انٹرن“ میں کام کر رہی ہے ‘ کے مطابق انہیں جب رابرٹ ڈی نیرو کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی تو انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اتنی خوش قسمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منجھے ہوئے اداکاروں خاص طور پر جن کو آپ پسند کرتے ہیں‘ کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں این نے کہا کہ اداکارانہ صلاحیتوں سے عمر کا کوئی لینا دینا نہیں۔ اداکارہ ایملی بلنٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں ہر روز حیرت سے آسمان سے زمین پر آ گرتی تھی۔