ثوبیہ خان نے مفت کام کو رواج دیگر پشتو فنکاروں کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ‘ ادکارہ سنبل

منگل 8 ستمبر 2015 14:15

ثوبیہ خان نے مفت کام کو رواج دیگر پشتو فنکاروں کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پشتو فلموں کی ادکارہ سنبل خان نے کہا ہے کہ ثوبیہ خان نے پشتو فلموں میں مفت کام کو رواج دیگر فنکاروں کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ‘ہم فلم انڈسٹری کی مضبوطی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران سنبل خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پشتو فلم انڈسڑی دن بدن مزید مضبوط ہو تی جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو انکے معاوضہ ضرور ملنا چاہیے مگر جب ثوبیہ خان جیسی اداکارائیں اپنی شہرت کیلئے فلموں میں مفت کام کر یں گے تو یہ فنکاروں کے حق پر ڈاکہ ہو گا اور ثوبیہ خان جیسی اداکارائیں پشتو فلم انڈسڑی کے ماتھے ہر کلنگ کا ٹیکہ ہیں ۔