ملٹی پلیکس سینماؤں میں فلمیں کاٹ کر چلانے کا انکشاف

منگل 8 ستمبر 2015 14:21

ملٹی پلیکس سینماؤں میں فلمیں کاٹ کر چلانے کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ملٹی پلیکس سینماؤں میں فلمیں کاٹ کر چلانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذررائع کے مطابق سینما مالکان فلم کی ریلیز کے ایک ہفتہ بعد تک تو پوری فلم سینماؤں میں دکھاتے ہیں لیکن اس کے بعد اپنے شوز کی تعداد بڑھانے کے چکر میں کئی اہم مناظر فلم میں سے کاٹ کر فلم کا دورانیہ کم کر دیا جاتا ہے ، فلم بینوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے تمام سینما مالکان کے خلاف سخت ایکشن لے جو پیسے تو پوری فلم دکھانے کے لیتے ہیں لیکن فلم بیس سے تیس منٹ کم دورانیے کی دکھاتے ہیں۔