پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

منگل 8 ستمبر 2015 14:21

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آسمان کی بلندیوں پر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستانی اداکارہ ماوراحسین نے سب کو اس وقت حیران کردیا جب انھوں نے اپنے فیس بک پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر پوسٹ کی۔

(جاری ہے)

ماورا حسین کا نام ایک آزاد، جرات مندانہ اور بہادر لڑکی کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم انھوں نے جو ہوائی جہاز سے اسکائی ڈائیونگ کی حالیہ تصاویر شیئر کی، جس میں زمین کی سطح سے ہزاروں فٹ اوپر بلندی دیکھ کر یقینی طور پر آپ کا دماغ اڑ جائے گاپاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین نے خود کی کسی دوسرے شخص کے ساتھ اپنے فیس بک پیج پر اسکائی ڈائیونگ کی تصاویر شیئر کی، اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی۔

پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرکے بھارت سے واپس آئی ہیں، زرائع کے مطابق فلم کا نام صنم تیری قسم ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے یوم دفاع بھی حب الوطنی اور جوش کے ساتھ منایا۔ ایکٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ انھوں نے کس طرح اس اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔