ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بڑی سکرین کی طرف جائے، آفرین خان

منگل 8 ستمبر 2015 14:21

ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بڑی سکرین کی طرف جائے، آفرین خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں توانیاں صرف کرکے اپنا کرئیر خراب نہیں کرنا چاہتی‘ جب مجھے اچھا ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں اسٹیج اداکارہ نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ذرا ان سے مختلف ہے ، میرے خیال سے آپ کو فلموں فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ بیشک آپ تھوڑا کام کرلیں لیکن آپ کا کام ایسا ہونا چاہئیے کہ لوگ اسے مدتوں فراموش نہ کر سکیں۔