سی ڈی اے انتظامیہ ادارے میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف متحرک

منگل 8 ستمبر 2015 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) کی انتظامیہ ادارے میں موجود کرپٹ افسران کے خلاف متحرک ہو گئی ۔ انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں ادارے کے اندر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور تبادلوں کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے کئی ممبران گزشتہ ایک دہائی سے ایک ہی میونسپل میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں سرکاری اراضی اور و دیگر منفی سرگرمیوں میں مرتکب پائے گئے ہیں ۔ بعض ممبران جن کا میونسپل سے تبادلہ کیا گیا ہے تو وہ دوبارہ اپنا اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پرانی پوزیشن پر آ گئے جس بارے میں سی ڈی اے چیئرمین بھی لاعلم تھے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کئی نا گزٹیڈ افسران اثرو رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلی افسران جیسی مراعات کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں جو سالہا سال سے جاری ہے ۔ ترجمان سی ڈی اے نے میڈیا کو بتایا کہ اعلی حکام نے ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بعض نان گزٹیڈ افسران جن کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں وہ فیلڈ ورک کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :