ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ اور ادارے کے دیگر ملازمین کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

منگل 8 ستمبر 2015 14:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید اور لوک ورثہ کے دیگر ملازمین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے ،منگل کے روز قائمہ قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے دوران فوزیہ سعید کی کمیٹی کو بریفننگ کے بعد اجلاس میں موجود لوک ورثہ کے حکام نے چیئر مین کمیٹی کو بتایا کہ ہم ایک پیج پر نہیں ہیں جس پر کمیٹی کے تمام ممبران سے اظہار برہمی کیا اور چیئر مین اسلم بودلہ نے اختلافات ختم کرنے کی ہدایات نئی بنائی گئی سب کمیٹی کے سپرد کر دیں اور کہا کہ اگر ایک ادارہ کے ملاز مین ہی اختلافات کا شکار ہوں گے تو ادارہ ترقی کیسے کرے گا ۔