سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 131 ارب روپے جاری

منگل 8 ستمبر 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) رواں مالی سال سات ستمبر تک حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ایک سو اکتیس ارب روپے جاری کردیئے، رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کیلئے سات سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق اٹامک انرجی کیلئے رواں مالی سال مختص کردہ تیس ارب چالیس کروڑ روپے میں سے بارہ ارب ستانوے کروڑ روپے،ہائر ایجوکیشن کیلئے بیس ارب روپے میں سے چار ارب روپے ،ریلوے کیلئے اکتالیس روپے میں سے چھ ارب روپے ، صحت کیلئے بیس ارب میں سے ایک ارب ستتر کروڑ روپے ،انفرااسٹرکچر کیلئے ایک سو انسٹھ ارب میں سے گیارہ ارب روپے،جبکہ وزارت پانی کیلئے چار کروڑ روپے جاری کئے گئے، واضح رہے رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کی مد میں سات سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔