ٹورآف سپین سائیکل ریس کا 16 واں مرحلہ فرانک شلیک کے نام

منگل 8 ستمبر 2015 14:31

ٹورآف سپین سائیکل ریس کا 16 واں مرحلہ فرانک شلیک کے نام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) لکسمبرگ کے فرانک شلیک نے ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا سولہواں مرحلہ جیت لیا، یوآکم روڈریگوئیزنے فیبیوآروسے ریس لیڈرکی ریڈ جرسی چھین لی، لوارکا سیڈی آلبا تک ریس کا سولہواں مرحلہ ایک سوپچیاسی کلومیٹرپرمحیط تھا، پہاڑی مرحلہ ہونے کے باعث سائیکلسٹس کومشکل چڑھائیوں کا چیلنج بھی درپیش رہا، لکسمبرگ کے فرانک شلیک ریس کے آغازمیں ہی چھوٹے گروپ کے ساتھ آگے نکل گئے، فنشنگ لائن کے قریب پہنچتے پہنچتے انہوں نے تمام حریفوں کوپیچھے چھوڑدیا، شلیک نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے اننچاس منٹ میں طے کیا،اسپین کے یوآکم روڈریگوئیزنے نویں نمبرپررہتے ہوئے اٹلی کے فیبیوآروکی مجموعی برتری ختم کردی، روڈریگوئیزکوآروپرایک سیکنڈ کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔