سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”مالیاتی انتظام وانصرام “ کے موضوع پر22 واں کورس شروع ہوگیا،107 شرکاء شرکت کررہے ہیں

منگل 8 ستمبر 2015 14:39

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”مالیاتی انتظام وانصرام “ کے موضوع پر22 واں کورس جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہوگیا ۔ کورس میں107 شرکاء شرکت کررہے ہیں جن مین نہ صرف سی ڈی اے افسران و ملازمین بلکہ اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں ، ایچ بی ایل ، حبیب میٹرو پولٹن، سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے ملازمین ، 16 اقراء، ائیر، بحریہ، علامہ اقبال، زیبیس ،پنجاب، پرسٹن، قائداعظم، فاطمہ جناح، پی ایچ اے، بی یو آئی سی، آئی آئی یو آئی اور آئی سی ایم اے پی کے طلباء کے ساتھ ساتھ نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران بھی شامل ہیں ۔

کورس کے کوارڈینیٹر اور بحریہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر عجب خان بر کی نے کورس پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہارکیا کہ اس ٹریننگ کے بعدشرکاء اپنی اپنی فیلڈ میں تعمیری نتائج دیں گے۔

(جاری ہے)

کورس کا مقصدشرکاء کو جدید طریقہ تعلیم ، روز مرہ کی فنانس ڈیلینگ، بجٹ، اکاؤنٹس اور فنانس کے رولز اور جدید نظریے اور طریقے، فنانس سے اگاہی فراہم کرنا ہے۔

کورس میں آئے ہوئے مہمانوں اور مندوبین نے ٹریننگ اکیڈمی کی بڑھتی مقبولیت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کو مبارکباد دی اور سی ڈی اے کی کاوششوں کو سرہا۔ مختلف یونیورسٹیوں نے کے طلباء وطالبات نے بھی ثناء اللہ امان اور سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا ی۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سی ڈی اے ہی وہ واحد ادارہ ہے جہاں مفت اور معیاری ٹریننگ کروائی جا رہی ہیں ۔

صرف یہی نہیں کہ سی ڈی اے کے ملازمین کو تربیت یافتہ بنایا جائے بلکہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد کے تمام ملازمین و نوجوانوں کو ان کے متعلقہ فیلڈ کی تربیت دے کراسلام آباد کو منفرد بنایا جائے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ٹریننگ اکیڈمی عنقریب دوسرا ٹیچر ٹریننگ پروگرام اور کمیونٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے مستقبل قریب میں بہت اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :