دبئی : بلدیاتی انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ مفاہمتی پالیسی سے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو بے تحاشا نقصان پہنچا ہے غلطیوں سے سیکھنے اور پالیسیاں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 14:45

دبئی : بلدیاتی انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ مفاہمتی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جو ملزم مدد کرتا ہو اسے سزا ہونی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات درست نہیں، ملک میں استعفوں کی سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔ لہٰذا ہمارا کوئی اقدام سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ سے انتخابات بھی صحیح طرح سے نہیں لڑ سکے، پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہی ہے۔

(جاری ہے)

قمر زمان نے کہا کہ ہم اپنے اوپر ہونے والے جبر کو برداشت کریں گے اور پارلیمان اور عدالتوں میں جدو جہد کریں گے۔ دہشت گروں کا ساتھی قرار دئے جانا ہمارے لیے باعث تکلیف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیاتی میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے، اس سے قبل مفاہمت کی سیاست سے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے اور پالیسیاں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر متعدد جماعتیں متفق ہیں اس سلسلے میں دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں،نیب کو کرپشن کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے.