اسلام آباد : ریحام خان پارٹی عہدیداروں کو مطلع کیے بغیر ہی بیٹے کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 ستمبر 2015 14:51

اسلام آباد : ریحام خان پارٹی عہدیداروں کو مطلع کیے بغیر ہی  بیٹے کے ہمراہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان پارٹی عہدیداروں کو مطلع کیے بغیر ہی اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کا خفیہ اور اہم دورہ کرنے کے لیے پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اسٹیٹ چلڈرن کے ہمراہ وائلڈ لائف پارک کی سیر کی جبکہ دوپہر کا کھانا بھی اکٹھے ہی نوش فرمایا.

(جاری ہے)

ریحام کے دورہ اور قیام و طعام کے انتظامات ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کیے گئے تھے ضلعی پولیس اور انتظامیہ کو دورے سے باخبر رکھا جبکہ اس کے برعکس پارٹی عہدیداران کو مطلع کرنا بھی مناسب نہ سمجھا، ضلعی پولیس نے ان کا استقبال کرتے ہوئے دورے کے دوران سکیورٹی فراہم کی پولیس افسران چشمہ بیراج پر موجود تھے جبکہ ریحام خان چنڈہ چیک پوسٹ کے راستے ڈیرے پر پہنچیں.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن کے لیے فنڈ لا رہے ہیں کیونکہ ان کو قابل اور ذمہ دار بنانا حکومت کی ہی نہیں ہماری بھی ذمہ داری ہے.

متعلقہ عنوان :