Live Updates

پی ٹی آئی نے انصاف ٹائیگر فورس کو قانونی حیثیت دیدی ،نوٹیفکیشن جاری

منگل 8 ستمبر 2015 14:57

پی ٹی آئی نے انصاف ٹائیگر فورس کو قانونی حیثیت دیدی ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے انصاف ٹائیگر فورس کو قانونی حیثیت دیدی،آئی ٹی ایف اب پارٹی کے ونگ کی حیثیت رکھے گی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد دھرنے میں عمران خان کے کنٹینر کی حفاظت کرنے والی ٹائیگرفورس کو پی ٹی آئی کی تنظیمی ڈھانچے کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کے آگنائزر چوہدری محمد سرور نے آئی ٹی ایف کا آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیا۔آئی ٹی ایف پنجاب گرلز ہیڈ ثانیہ کامران اور بوائز میں سید راشد ریاض کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ چوہدری سرور نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹائیگر فورس کی تنظیم سازی کی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کر لی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :