ہاکی فیڈریشن میں تقرریاں غلط ، شہباز سینئر غیر آئینی سیکریٹری ، کرنل (ر) مدثر اصغر

منگل 8 ستمبر 2015 15:14

ہاکی فیڈریشن میں تقرریاں غلط ، شہباز سینئر غیر آئینی سیکریٹری ، کرنل ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری کرنل (ر) مدثر اصغر نے کہا کہ ابھی تک شہباز سینئر غیر آئینی سیکرٹری ہیں ، موجودہ فیڈریشن کی تمام تقرریاں بھی آئین کی رو سے غلط ہیں ، ہمیں نامزد سیکرٹری کا لفظ استعمال کرتے ہوئے بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ سابق سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اختر رسول اور رانا مجاہد علی خان کے استعفیٰ کی تقریب سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور ہار کیوں پہنائے جا رہے ہیں۔ قومی کھیل کی بہتری کیلئے کسی ایماندار اور غیرمتنازعہ شخص کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سیکرٹری تعینات کیا جائے۔ وزیراعظم نوازشریف شہباز سینئر کی تعیناتی کو منسوخ کریں کیوں کہ وہ 1996ءکے اٹلانٹا اولمپکس کی بغاوت کے مرکزی کردارہیں اور انکی موجودگی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن متنازعہ ہو گئی ۔ اولمپئن نوید عالم نے کہا کہ میر ظفر اللہ جمالی دنیائے ہاکی کامعتبر نام ہیں۔ ان کی پاکستان ہاکی کیلئے بھی بے پناہ خدمات ہیں ۔