سنیارٹی لسٹ نظر انداز ،چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی
منگل 8 ستمبر 2015 15:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین معروف افضل نے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔ نوازنے اور بدانتظامی کی مثال اگر دیکھنی ہو تو سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل کی کارکردگی سے دیکھی جا سکتی ہے۔ معروف افضل جو کہ وفاقی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ہونے کے علاوہ 15 ہزار سے زائد ملازمین و افسران کے باس بھی ہیں نے اپنے ماتحت پرائیویٹ سیکرٹری محمد رشید کو نوازنے کی خاطر تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔
واضح رہے کہ محمد رشید سنیارٹی لسٹ کے حساب سے جونیئر آفیسر ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پرائیویٹ سیکرٹری کو بارہ سال کی مسلسل سروس کے بعد سینئر پرائیویٹ سیکرٹری پر 19 ویں سکیل پر ترقی دینے کے احکامات چند سال قبل دیئے گئے تھے جو کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں پر لاگو ہوتے ہیں تاہم چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم پاکستان کے احکامات کو تو مد نظر رکھا لیکن اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو نوازنے کے لئے سنیارٹی لسٹ کو نظر انداز کر دیا۔(جاری ہے)
آن لائن نے اس حوالے سے موقف جاننے کے لئے سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد سے بات کی تو انہوں نے کسی قسم کی کوئی بھی بات نہ کرنے اور موقف دینے سے انکار کر دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.