یو ایس اوپن : روجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 8 ستمبر 2015 15:33

یو ایس اوپن : روجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے امریکا کے جان آئزنر کو ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر 2 روجر فیڈرر اور امریکا کے جان آئزنر کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا امریکی پلیئر نے عالمی نمبر 2 کھلاڑی کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں فتح سمیٹی ۔ روجر فیڈرر نے 4-6 ، 4-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔