سرکاری دفاتر میں اردو زبان کے نفاذ کیلئے حکومت کاسخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزارتوں کو اردوں زبان میں خط وکتابت کرنے کے احکامات جاری

منگل 8 ستمبر 2015 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)سرکاری دفاتر میں اردو زبان کے نفاذ کیلئے حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزارتوں کو اردوں زبان میں خط وکتابت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے وفاقی دارلحکومت میں قائم تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اپنے اپنے دفاتر میں اردو زبان کے نفاذ کے لئے حکومت کی جانب سے جاری ہونے خط میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تمام سرکاری خط و کتابت اردو میں کرنے کا حکم جاری ہونے کے باوجود سرکاری دفاتر میں ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہاہے جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہے خط میں تمام سرکاری دفاتر کو حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر تمام خط و کتابت اردو میں کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد شروع کیا جائے دوسری جانب سرکاری دفاتر میں موجود افسران اردو کی بجائے انگریزی میں خط و کتابت کو بے حد اسان سمجھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں رائج انگریزی زبان کی اردو اصطلاح بہت مشکل ہے اور اس کو دفاتر میں رائج کرنے میں کئی مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے ۔