سپریم کورٹ نے قومی زبان اردو کے عملی نفاذ کے احکامات جاری کر دیئے

منگل 8 ستمبر 2015 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 251 کے تحت قومی زبان اردو کے بلاتعطل عملی نفاذ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کی رو سے پاکستان کے تمام سرکاری اداروں میں اردو زبان رائج ہو جائے گا۔ مقابلے سمیت دیگر تمام امتحانات اردو زبان میں ہو سکیں گے ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں 9 ہدایات وفاقی حکومت کو جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں منگل کے روز کوکب اقبال ایڈووکیٹ ، محمود اختر نقوی کی درخواستوں کو منظور کر لیا اور اردو زبان کو بطور قومی زبان کے نفاذ کے احکامات جاری کئے ہیں فیصلے پر ردعمل میں درخواست گزار کوکب اقبال نے کہا کہ یہ آپ کا پوری قوم پر احسان عظیم ہے اور اس فیصلے سے قائد اعظم کی بھی روح خوش ہو گی ۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ آئینی تقاضا ہے کہ اردو کو نافذ کیا جائے ۔ عدالت نے کہا کہ ہم نے فیصلے جاری کر دیا ہے جو میڈیا کو مل جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :