ایوان میں آنے کی ضرورت نہیں:ایم کیوایم کے مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی کو تنخواہیں مل گئیں

منگل 8 ستمبر 2015 16:13

ایوان میں آنے کی ضرورت نہیں:ایم کیوایم کے مستعفی اراکین صوبائی اسمبلی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) عوامی نمائندوں کو ایوان میں آنے کی ضرورت نہیں، گھر بیٹھے مراعات اور تنخواہ لے سکتے ہیں،سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ ایم کیو ایم کے استعفے جمع کرانے والے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے مستعفی اراکین کے اکاؤنٹس میں تنخواہیں بھجوا دی گئیں ہیں،گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ اراکین اسمبلی نے سندھ اور قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے ،سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے ا س لئے ان کی تنخواہیں اور مراعات نہیں روکی جا سکتیں۔

متعلقہ عنوان :