نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی دوسری پوزیشن

منگل 8 ستمبر 2015 16:45

نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی دوسری پوزیشن

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) ایف ایف سی نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ، اسلام آباسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایف ایف سی نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں انڈر 14 کا فائنل حذیفہ عبدالرحمان اور خیبرپختونخوا کے شعیب خان کے درمیان کھیلاگیا جس میں حذیفہ نے شعیب خان کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل جبکہ خیبرپختونخوا کے شعیب خان دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح انڈر18 فائنل میں بھی خیبرپختونخوا کے ثاقب عمر کو اسلام آباد کے امان عتیق نے چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں یوسف خان اور عاقب عمر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ثاقب عمر اور شعیب خان نے اس سے قبل نیشنل چیمپئن شپ میں بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیاتھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پرفارمنس میں سب سے اہم رول ان کے کوچ رومان گل ، صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر اور سیکرٹری عمر آیاز خلیل کا ہے جنہوں نے ہمیشہ ان کو سپورٹس کیاہے ۔