یوم دفاع ، آر ایم آئی کے ہاتھوں پشاور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو شکست

منگل 8 ستمبر 2015 16:48

یوم دفاع ، آر ایم آئی کے ہاتھوں پشاور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو شکست

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں خیبرپختونخوا ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اور آر ایم آئی کے مابین دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور پر کھیلاگیا جس میں آر ایم آئی نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ آر ایم آئی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ بیس اوروز میں 223 رنز بنائے جس میں مصطفی 53 اور یاسر 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے نصرالله نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 200 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ جس میں عدیل 34 ، نصر الله21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ۔ آخرمیں فاتح کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید جعفر شاہ نے کہا کہ اس میچ کا مقصد یوم دفاع پاکستان کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :