آئس لینڈ نے یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 8 ستمبر 2015 16:49

آئس لینڈ نے یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8ستمبر ۔2015ء ) آئس لینڈ کی ٹیم یورو کپ 2016 کیلئے کوالیفائی کر کے پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں رسائی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی ۔ آئس لینڈ کو یورو کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے محض ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اور قازقستان کیخلاف ڈرا میچ کی بدولت اس نے یہ پوائنٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ یورو کپ میں جگہ بھی یقینی بنا لی ۔

یہ پہلا موقع ہے کہ گروپ اے میں موجود آئس لینڈ نے کسی بڑے مقابلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئس لینڈ یورو کیلئے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی ساڑھے لاکھ نفوس سے بھی کم ہے، اس سے قبل 2000ء میں یہ اعزاز سلووینیا نے حاصل کی تھا جس کی آبادی تقریبآ 20 لاکھ ہے ۔