2018 تک توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہر جگہ بہتری آرہی ہے ، ، آپریشن ضرب عضب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے
صدر ممنون حسین کا ‘‘پاکستان سرمایہ کاری کی جنت‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 17:26
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 2018 تک بجلی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہر جگہ بہتری آرہی ہے ، حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، آپریشن ضرب عضب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
وہ منگل کو یہاں ‘‘پاکستان سرمایہ کاری کی جنت‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین ہے۔(جاری ہے)
کیونکہ اس کے ایک طرف تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ریاستیں واقع ہیں اور دوسری طرف وسط ایشیا کے ممالک ہیں جنھیں پاکستان تجارت کے لیے سمندر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ حکومتی اقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور بجٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹوں میں دن بدن تیزی آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زون سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی صنعتوں، کاروبار اور گھریلوصارفین کی پریشانیوں میں ماضی کی نسبت بہت کمی واقع ہوئی ہے اور قومی صنعت اور کاروبار میں استحکام پیدا ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے مزید کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد توانائی، معیشت کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے کے مسائل پر بھرپور توجہ دی۔ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے گردشی قرضوں کو ختم کیااور نئے پیداواری یونٹ لگائے جن سے صورت حال میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ 2018 تک بجلی کے مسئلے پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور ہر جگہ بہتری آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیناتداری اور ایمانداری کے بغیر نہ قومیں ترقی کرتی ہیں اور نہ ملک ترقی کرتے ہیں۔ بدعنوانی اور کرپشن سے قومیں تنزل کا شکار ہوتی ہیں۔ انھوں نے زور دیا کہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تکمیل آغاز ہوگیا ہے۔صدر ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان بین الاقوامی فورم پر اعلیٰ مقام حاصل کرے گا اور عالمی برادری میں پاکستان کی پوزیشن مزید بہتر ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.