قومی ہاکی ٹیم سلطان جوہر کپ ، جونیر ایشین چیمپئن شپ میں بھرپور حصہ لے گی، طاہر زمان

منگل 8 ستمبر 2015 17:44

قومی ہاکی ٹیم سلطان جوہر کپ ، جونیر ایشین چیمپئن شپ میں بھرپور حصہ لے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان جوہر کپ اور جونیرء ایشین چیمپئن شپ میں بھرپور حصہ لے گی ، اس مقصد کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے جس میں پورے ملک سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ منگل کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جونیر ہاکی ٹیم ملائیشیا میں گیارہ سے اٹھارہ اکتوبر تک ہونے والی سلطان جوہر کپ میں بھرپور حصہ لے گی جبکہ ملائیشیا میں چودہ سے بائیس نومبر تک منعقد ہونے والی جونیئر ایشین چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان دونوں ایونٹ میں شامل ہونے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے جونیئر ہاکی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوچکا ہے جس میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اس تربیتی کیمپ کے چیف کوچ عرفان سینئر اور ذیشان اشرف اس کے کوچز ہیں انہوں نے کہا کہ اس تربیتی کیمپ میں 35 سے 40 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیاجائے گا اور دس ستمبر سے ان کی باقاعدہ ٹریننگ شروع ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ جونئر ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الاضحی تک جاری رہے گا جبکہ عید کے بعد کھلاڑیوں کی حتمی سلیکشن کی جائے گی طاہر زمان نے کہا کہ جونیئر ہاکی کی سلیکشن میں پاکستان ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین رشید جونیئر نے مشاورت کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جونیئر ایشین چیمپئن شپ ایک طرح کا جونیئر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جس میں پاکستان کو ٹاپ فور کی پوزیشن پر آنا ہوگا تاکہ وہ جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرسکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم کی حالت زار پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے اور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے جونیئر ہاکی نے تربیتی کیمپ میں نوجوان کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کررہے ہیں جو کہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :