پنجاب حکومت کاپشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے 1370لیپ ٹاپ کا تحفہ

منگل 8 ستمبر 2015 18:55

پنجاب حکومت کاپشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے 1370لیپ ٹاپ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے دہشتگردی کا شکار ہونے والے پشاور آرمی پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ کیلئے 1370لیپ ٹاپ کا تحفہ بھجوا دیا ، آج بدھ کے روز تقسیم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آرمی پبلک سکول کے طلبہ و اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کے بعد 1370لیپ ٹاپ بطور تحفہ بھجوا دئیے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز لاہو رڈویژن رانا نسیم اختر پنجاب حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ لے کر پشاور روانہ ہوگئے ہیں جو انہیں انتظامیہ کے حوالے کریں گے اور آج بدھ کے روز لیپ ٹاپ کی تقسیم کی جائے گی۔لیپ ٹاپ کے ساتھ خصوصی بیگز بھی بھجوائے گئے ہیں ۔