نیپرا کی نئی میٹرنگ پالیسی بجلی کی طلب اوررسد کے خلا ء کوپرکرنے میں معاون ثابت ہوگی، انعام الرحمن

منگل 8 ستمبر 2015 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) نیپرا نے طویل انتظارکے بعدفوٹو وولٹیک پلانٹس کے قیام کے حوالے سے صارفین کی حوصلہ افزائی کیلئے نیٹ میٹرنگ کے قواعد و ضوابط کی بالآخرمنظوری دے دی ۔نیٹ میٹرنگ ترقی یافتہ ممالک میں ایک مقبول رجحان ہے کیونکہ یہ روزہ مرہ کے گھریلو اور صنعتی آپریشنز کوبجلی فراہم کرنے کیلئے شمسی توانائی کوبروئے کارلاتی ہے ۔

نیٹ میٹرنگ ریورس پیمائش کے تصور کو لاگوکرتا ہے جو صارفین کو طے شدہ ٹیرف کی شرح پر زائدبجلی کوگرڈ کو فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس کی بنیاد پر صارفین استعمال شدہ بجلی کا فکس بل ادا کرتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ میکنزم کاربن کے اخراج اور بجلی کی اوسط قیمت کو نیچے لانے کیلئے ایک شاندار تصور ہے۔پاکستان سورج کی روشنی اور پون انرجی کے بے پناہ وسائل سے مالامال ایک ایسے خطہ میں واقع ہے جو اس کو متبادل توانائی کی ٹیکنالوجیزکے استعمال کیلئے موزوں بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ریون انرجی لمیٹڈ کے سی ای اوانعام الرحمان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کیلئے، یہ ضروری ہے کہ تمام متبادل وسائل کوپوری طرح سے توانائی کی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ ایک حیران کن تصور ہے جونہ صرف حکومت کی اپنی توانائی کی طلب اوررسد کے خلاء کو پر بلکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور انرجی کریڈٹ حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ریون انرجی لمیٹڈ نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت 20 کنکشن کے لئے درخواست دے رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے تصور کو استعمال کرتے ہوئے بجلی صارفین عام طور پر یوٹیلٹی سے خریدنے والی روایتی بجلی میں بڑی حدتک کمی لاسکتے ہیں۔تمام گھر مالکان، کاروباری ادارے، اسکول اور دیگر سرکاری محکمے نیٹ میٹرنگ کے عمل میں شرکت کر سکتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ پائیدار قابل تجدید توانائی کی مارکیٹ کے لئے بنیاد ی پالیسی ہے اور گزشتہ تین دہائیوں سے امریکہ میں تمام چھتوں کے تقریبا 100 فیصد پر نصب کی گئی ہے ۔

پالیسی کے کامیاب نفاذکے بعد،نیٹ میٹرنگ بلاشبہ ملک کی انرجی سیکورٹی پیرا میٹر کو بھی نئی شکل دے سکتا ہے۔ ریون داؤد ہرکولیس لمیٹڈ کے قابل تجدید توانائی کا ایک شعبہ ہے جو پاکستان کی نجی شعبے میں واحد سب سے بڑی توانائی فراہم کرنے والی کمپنی اور سب کیلئے توانائی کا تصور پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :