عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فر الدین مسعود گنج شکرؒ کا سالانہ 773 واں15 روزہ عرس مبارک کا آغاز25 ذوالحجہ کوہو گا

منگل 8 ستمبر 2015 19:55

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فر الدین مسعود گنج شکرؒ کا سالانہ 773 واں15 روزہ ..

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء )سلسلہ چشتیہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فر الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ 773 ویں15 روزہ عرس مبارک کی تقر یبات کا آغاز25 ذوالحجہ بمطابق10 اکتوبر کوہو گا ۔یہ بات دربار بابا فر یدؒ کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے میڈ یا سے گفتگو کے دوران بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ (کل)9 ستمبر بروز بدھ کو حضرت بابا فر ید الدین مسعود گنجشکرؒ کے سجادہ نشین دیوان ودود مسعود چشتی فاروقی دربار عالیہ پر بعد نماز عشاء عرس مبارک کی آمد پر رسم ادا کر یں گے ۔اس دوران زائر ین میں تبر کات تقسیم کئے جا ئیں گے اور محفل سماع کی خصو صی محافل انعقاد کیا جا ئے گا۔ جس کے بعد عرس مبارک کی تقر یبات کا آغاز25 ذوالحجہ کوہو گا۔