مختار احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لمبی اننگز کا ریکارڈ قائم کردیا

مختار احمد نے کراچی وائٹ کیخلاف 67گیندؤں پر 123رنز کی اننگز کھیل کرعمران فرحت کا ریکارڈ اپنے نام کیا

منگل 8 ستمبر 2015 20:58

مختار احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لمبی اننگز کا ریکارڈ قائم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سیالکوٹ کے کھلاڑی مختار احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کردیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹی ٹوئنٹی کے اوپننگ بیٹسمین مختار احمد نے سیالکوٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی اننگز کا نیا ڈومیسٹک ریکارڈ قائم کردیا۔ مختار احمد نے کراچی وائٹس کے خلاف 67 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔واضح رہے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اس سے قابل لاہور کے عمران فرحت کے پاس تھا۔

متعلقہ عنوان :