یو ایس اوپن، روجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

فیڈرر نے امریکا کے جان آئزنر کو7-4،7-4اور 7-5سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کیا

منگل 8 ستمبر 2015 20:58

یو ایس اوپن، روجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر نے امریکا کے جان آئزنر کو ہرا دیا۔

(جاری ہے)

سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر دو روجر فیڈرر اور امریکا کے جان آئزنر کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا امریکی پلیئر نے عالمی نمبر 2 کھلاڑی کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں فتح سمیٹی۔روجر فیڈرر نے سات چار ، سات چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔