سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوجانے والے شام کے ننھے ایلان کو غزہ کے نوجوانوں اورمراکش کے شہریوں کا شاندار خراج تحسین

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 21:07

سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوجانے والے شام کے ننھے ایلان کو  غزہ کے نوجوانوں ..
غزہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) غزہ کے نوجوانوں اور مراکش کے شہریوں کی جانب سے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوجانے والے شام کے ننھے ایلان کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کے نوجوانوں کی جانب سے پوری دنیا کو تڑپادینے والے 3 سالہ شامی بچے ایلان کی یاد میں ریت کا ایک مجسمہ تیار کیا ہے جو ہوبہو اس سے مشابہہ ہے۔

(جاری ہے)

ایلان کا یہ مجسمہ عین اسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں گزشتہ سال اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے باعث 4 معصوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے تھے۔ دوسری جانب مراکش کے شہر رباط کے ساحل پر درجنوں افراد کی جانب سےسرخ کپڑے پہن کر ساحل پر لیٹ کر ایلان کو ایک انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ نیلے اور سرخ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے 30 افراد 20 منٹ تک ساحل سمندر پر اوندھے پڑے رہے۔

متعلقہ عنوان :