سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ٗوزیراعظم کا آصف علی زر داری کی جانب سے دیئے گئے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار
ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی ٗ پنجاب میں گور نر لگایا گیا ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی کراچی آپریشن کسی تنظیم کیخلاف نہیں، صرف دہشت گردوں ،مجرموں کیخلاف ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے ٗاجلاس سے خطاب
منگل 8 ستمبر 2015 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زر داری کی جانب سے دیئے گئے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سب کوعزت دیتے اورساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں ٗ ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی ٗ پنجاب میں گور نر لگایا گیا ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ٗ کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں، صرف دہشت گردوں اورمجرموں کے خلاف ہے، سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن)سندھ کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبے می امن و امان کی صورت حال اورمجوزہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پرغور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم سب کوعزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، آصف علی زرداری نے جو کہا اس پر دکھ ہوا، وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے ایسا بیان کیوں دیا، ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں میں مداخلت کرتی تھی، ہماری پنجاب میں حکومت تھی تو گورنر راج لگایا گیا لیکن ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی، آصف زرداری کی بحیثیت صدر ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.