پاکستان نہ صرف امن کی جانب بڑھ رہا ہے بلکہ معیشت میں بہتری کے اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں ٗ امریکی میڈیا
فوجی آمریت، دہشت گردی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان بہت پرسکون ہے، واشنگٹن پوسٹ
منگل 8 ستمبر 2015 21:28
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہاہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی جانب بڑھ رہا ہے بلکہ اس کی معیشت میں بہتری کے اثرات بھی ظاہر ہورہے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ فوجی آمریت، دہشت گردی اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے بعد پاکستان اب بہت پرسکون ہے، گزشتہ 9 ماہ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی اور عوام اب شاپنگ مال، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کررہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کو مستحکم اور پرامن بنانے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرکے قیاس آرائیوں اور شبہات کا خاتمہ کیا ہے جب کہ ایک سال قبل عمران خان طویل دھرنے کے ساتھ ان کے استغفی کا مطالبہ کررہے تھے۔(جاری ہے)
واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ نواز شریف نے فوج کو افغانستان اور بھارت کے ساتھ خارجہ پالیسی طے کرنے کے مکمل اختیارات بھی دیئے اور آپریشن ضربِ عضب اور کراچی میں امن وامان کیلئے آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
تاہم اپنی ڈھائی سالہ بچ جانے والی مدت میں انہیں کئی معاشی اور معاشرتی مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان کے مخالفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔آئی ایم ایف پاکستان کو اب تک 6.2 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے ٗ لندن میں معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والی ایک فرم رینیساں کیپٹل کے چارلی رابرٹسن نے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیا ہے۔ تاہم دیگر غیرجانبدار اداروں کے مطابق پاکستان بیروزگاری کے خاتمے اور ملک میں توانائی کے سنگین بحران کو کم کرنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا ۔واشنگٹن پوسٹ نے کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردی میں کمی سے ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن زرعی برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
-
97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
-
امریکی صدرکے چچا کوآدم خورکھا گئے
-
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
-
مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
-
سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پرغور
-
افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
-
حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
-
خطے میں روس ایران گٹھ جوڑکامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر
-
بھارت،باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.