ڈاکٹر عاصم سے منسوب جے آئی ٹی رپورٹ کو رینجرز نے مسترد کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 21:49

ڈاکٹر عاصم سے منسوب جے آئی ٹی رپورٹ کو رینجرز نے مسترد کردیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) ڈاکٹر عاصم سے منسوب جے آئی ٹی رپورٹ کو رینجرز نے مسترد کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم سے متعلق منظور عام پر آنے والی تفتیشی رپورٹ کو رینجرز کی جانب سے مسترد کردی گیا ہے۔ رینجرز حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق زیر گردش تفتیشی رپورٹ ایک سازش ہے جو کہ تفتیش پر اثر انداز ہونے کیلئے سامنے لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق ایک مبینہ تفیشی رپورٹ زیر گردش ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کراچی میں اپنے ہسپتال کی توسیع سمیت دیگر کئی مقاصد کیلئے زمینوں پر قبضے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، فاروق ستار اور گورنر سندھ عشرت العباد سمیت دیگڑ کئی رہنماوں سے قریبی تعلقات رہے ہیں جبکہ کراچی میں زمینوں پر قبضے کے حوالےسے ایم کیو ایم کے کچھ رہنماوں کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی معاونت کی جاتی تھی۔ مبینہ تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا علاج کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :