ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریوینیو اتھارٹی عائشہ رانجھا کی جانب سے قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے فائدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 22:05

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریوینیو اتھارٹی عائشہ رانجھا کی جانب سے قومی خزانے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریوینیو اتھارٹی عائشہ رانجھا کی جانب سے قومی خزانے کو پہنچائے جانے والے فائدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹیکس کی عدم ادائیگی پر لاہور کے فیشن آوٹ لیٹس اور بیوٹی پارلرز پر چھاپے مار کر انہیں سیل کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ریوینیو اتھارٹی عائشہ رانجھا نے ہر جانب دھوم مچا دی۔ اس حوالے سے عائشہ رانجھا کی صرف ایک ہی دن کی کاروائی کے دوران قومی خزانے کو ملنے والے فائدے کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کےپروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ رانجھا نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے کی گئی کاروائی میں صرف ایک دن میں قومی خزانے کو 80 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :