مارکیٹ میں حرام گوشت کی فروخت سے مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حلال اور حرام گوشت میں فرق جاننے کا آسان ترین طریقہ

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 22:41

مارکیٹ میں حرام گوشت کی فروخت سے مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، حلال ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) مارکیٹ میں حرام گوشت کی فروخت سے آپ کو اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں مارکیٹ میں گدھے کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد عوام میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑی سی احتیاط سے حرام اور حلال گوشت میں فرق جانا جاسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گدھے اور حلال گوشت میں سب سے بنیادی فرق یہ ہے کہ گدھے کے گوشت کا رنگ گلابی طرح کا ہتا ہے جبکہ حلال گوشت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ حلال گوشت کے ریشے سخت ہوتے ہیں جس کے باعث وہ تھوڑا سخت ہوتا ہے جبکہ گدھے کا گوشت نرم ریشوں کے باعث نرم ہوتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔