ہالی وڈ کو کون چلا تا ہے؟ گوگل اپنے جواب پر شرمندہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 ستمبر 2015 22:45

ہالی وڈ کو کون چلا تا ہے؟ گوگل اپنے جواب پر شرمندہ

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2015ء) ماؤنٹین ویو۔کیلیفورنیا۔ گوگل پر براہ راست جوابات کی ایک سروس بھی ہے۔ اس سروس کے تحت گوگل سرچ رزلٹس میں سب سے پہلے براہ رست جواب کو ظاہر کرتا ہے، جیسے اگر کوئی صارف گوگل میں پاکستان کا دارالحکومت(Capital of Pakistan) لکھے گا تو پہلے نتیجے سے بھی پہلے اسلام آباد لکھا ہوا گا اور اس کے ساتھ شہر کا نقشہ بھی ہوگا۔

گوگل کے کچھ براہ راست جوابات اس کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔ ایک صارف نے گوگل سے پوچھا ” Who runs Hollywood? “ (ہالی وڈ کو کون چلاتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں گوگل نے لکھا ” Jews “ (یہودی)۔ جواب کے نیچے جو انفوباکس ظاہر ہورہا تھا، اس کے مطابق گوگل یہ جواب نیو آبزور ویب سائٹ سے دکھا رہا تھا، جس میں 14جولائی کو میڈیا کو کنٹرول کرنے کےحوالے سے ایک آرٹیکل چھپا تھا۔

(جاری ہے)

شوشل میڈیا پر گوگل کی اس غلطی کے پھیلنے کے بعد گوگل کے ترجمان نے بیان دیا کہ اس کے ڈویلپرز اس غلطی کو درست کر رہے ہیں۔ گوگل کے ترجمان نے کہا کہ مختلف ویب سائٹ سے جو جو ابات لیے جاتے ہیں، وہ گوگل کی ترجمانی نہیں کرتے۔اگلے دن گوگل نے براہ راست جواب میں سے یہودی کا رزلٹ حذف کر دیا۔ یہ کوئی پہلی بارنہیں ہوا کہ گوگل کو سرچ رزلٹ کے حوالے سے شرمندگی اٹھانی پڑی ہو۔ کچھ ماہ پہلے گوگل پر دنیا کے سرفہرست 10 مجرم تلاش کر نےپر پتہ چلا کہ بھارتی وزیراعظم ،نریندر مودی، بھی اس فہرست میں شامل ہیں، اس پر گوگل نے معافی طلب کرتے ہوئے مذکورہ رزلٹ ہٹا دیا تھا۔ تحقیق سے پتہ چلا کسی اخبار نے اپنے میٹا ٹیگ میں بھارتی وزیر اعظم کو دنیا کے دس بڑے مجرموں میں ڈالا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :