پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 22:52

پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) پابندی ختم ہونے کے بعد محمد عامر کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان تیز گیند باز محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر لگنے والی پابندی کے خاتمے کے بعد راولپنڈی میں کھیلے جارہےنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے راولپنڈی کی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے بہالپور کی ٹیم کیخلاف میچ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی جانب سے محمد عامر کا میدان میں آنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ محمد عامر نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔