بلاول بھٹو زرداری کا بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 8 ستمبر 2015 23:02

بلاول بھٹو  زرداری کا بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہونے ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 8ستمبر 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری کا بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی زیر گردش مبینہ تفتیشی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

مبینہ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بائی پولر نامی نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو روزانہ کی بنیاد پر ادویات لیتے ہیں جبکہ ان کیلئے نرسنگ سٹاف بھی 24 گھنٹے دستیاب ہوتا ہے۔